ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپور میں ٹریکٹر اُلٹ گیا؛ دو کی موقع پر موت

سداپور میں ٹریکٹر اُلٹ گیا؛ دو کی موقع پر موت

Fri, 26 May 2017 15:22:07    S.O. News Service

کاروار26/مئی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے سداپور میں ایک ٹریکٹر اُلٹنے کے نتیجے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی  جن کی شناخت مہانتیّا شنبھئ ہیرے مٹھ (26) اور سومناتھ (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق الیکٹرک کھمبوں کو ٹریکٹر پر لاد کر لے جایا جارہا تھا جس کے دوران اچانک ٹریکٹر اُلٹ گیا، ٹریکٹر اُلٹتے ہی الیکٹرک کھمبے ان دونوں کے اوپر گرگئے، جس کے نیچے دب کر دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

سداپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: